19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:5
انجم اکیل کیس ،ن لیگ کی انضباطی کمیٹی کا اجلاس
آج نیوز - پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے انجم عقیل کیس پر بنائی گئی انضباطی کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہوگا۔ مسلم لیگ ن کی انضباطی کمیٹی کے سربراہ راجہ ظفر الحق نے گزشتہ روز کمیٹی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی فریقین کا موقف سننے کے بعد قانون اور انصاف کے دائرہ کار میں رہ کر فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کے رکن طارق فضل چوہدری کو اسلام ایباد پولیس کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے تا کہ ان سے ملاقات کر کے ان کا موقف سنا جا سکے۔