تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:5

شب برات کے موقعے پر آتش بازی کا سامان فروخت

آج نیوز - شب برات کے موقع پر آتش بازی کے سامان کی فروخت جاری ہے ۔ اس مقدس موقع پر آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے شاید یہ نہیں جانتے کہ وہ قیمتی جانیں خطرے میں ڈالنے کے ساتھ ساتھ گناہ کے مرتکب بھی ہو رہے ہیں،پابندی کے باوجود آتش بازی کا سامان فروخت کیا جا رہا ہے،یہ رات مسلمانوں کے لئے بخشش اور مغفرت کا ذریعہ ہے لیکن سماجی رسومات میں الجھے ہوئے کچھ لوگ اس مقدس رات میں سربسجود ہونے کی بجائے آتش بازی جیسے شیطانی کام کر کے نہ صرف اپنی جان ومال کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ اپنی آخرت بھی خراب کرتے ہیں۔لوگ آتش بازی اسی صورت کرتے ہیں جب انہیں آتش بازی کا سامان با آسانی دستیاب ہو،اگر حکومت کی جانب سے اس کے خاتمے اور اس کی فروخت پر لگائی گئی پابندی پر سختی سے عملدرآمد ہونا انتہائی ضروری ہے۔
آتش بازی کا سامان فروخت کرنیوالوں کے خلاف پولیس کریک ڈاوٴن توکرتی ہی ہے لیکن پیسے کے یہ بچاری کسی نہ کسی طریقے سے اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں،ماضی میں بھی راولپنڈی میں آتش بازی کے گودام میں آگ لگنے سے کئی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.