19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:5
لاڑکانہ سینٹرل جیل :قیدیوں سے مذاکرات کامیاب یرغمالی رہا
آج نیوز - لاڑکانہ جیل میں کامیاب مذاکرات کے بعد قیدیوں نے یرغمال پولیس اہلکاروں کو چھوڑ دیا جبکہ بجلی بھی بحال کردی گئی ہے اور زخمی قیدیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ لاڑکانہ سینٹرل جیل قیدیوں کی بغاوت کیخلاف پولیس اور رینجرز کے اعلیٰ حکام کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا اجلاس میں صورتحال پر غور کیا اور اہلکاروں کی بازیابی کیلئے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔ابتداء میں لاڑکانہ سینٹرل جیل میں احتجاج کرنے والے قیدیوں کے خلاف پولیس اور رینجرز نے آج صبح مشترکہ سرچ آپریشن شروع کیا۔ جس میں ایک ہزار کے قریب اہلکاروں نے حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران قیدیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی گئی ۔ آپریشن کے دوران قیدیوں کے پتھراوٴ اور تشدد سے ایک پولیس اہلکار شہید اور ڈی ایس پی سول لائن محمد امین کھوسو سمیت چھ اہلکار اور تین قیدی زخمی ہوگئے جبکہ قیدیوں نے آٹھ اہلکاروں کو بھی یرغمال بنالیاتاہم اب کامیاب مذاکرات کے بعد یرغمال پولیس اہلکاروں کو چھوڑ دیا گیا ہے اور زخمیوں کو طبی امداد بھی جارہی ہے ۔