تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:5

ملک بھر میں شب برات عقیدت و احترام سے منائی گئی

آج نیوز - ملک بھر میں شب برات مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ مساجد میں عبادات کا اہتمام کیا گیا۔ قبرستانوں میں لوگوں نے اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی۔ فضیلت اور برکت سے بھری رات میں لوگوں نے عبادات کا خصوصی اہتمام کیا۔ مساجد میں محافل کا انعقاد کیا گیا۔ کراچی کے تمام بڑے قبرستانوں میں روشنی کے لیے جنریٹر کا انتظام کیا گیا تھا،،،، عوام کی بڑی تعداد نے قبرستانوں میں جاکر اپنے پیاروں کے کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ ادھر عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر بھی ہزاروں افراد کا تانتا بندھا رہا۔ شہر میں پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظام کیے گئے تھے۔ حیدرآباد میں شب برات کے موقع پر قبرستانوں میں صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات اور مساجد میں چراغاں کیا گیا عوام کی سہولت کیلئے ضلعی انتظامیہ نے قبرستان میں روشنی کا خصوصی انتظام کیاتھا۔ سکھر کی مساجد میں بھی خصوصی عبادات کا انتظام کیا گیا۔ اگر چہ سکھر انتظامیہ کی طرف سے قبرستان میں لائٹس کا انتظام کیا گیا تھا۔ تاہم طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث شہریوں کا مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ ادھر میرپورخاص میں شب برات کے موقع پر بھی انتظامیہ نے میرپورخاص کے قبرستان میں صفائی ستھرائی پر کوئی توجہ نہ دی۔ شہر کے متعدد قبرستان میں سیوریج کا پانی اور کچرے کے ڈھیر لگے ہیں۔ عوام گندے پانی سے بھرے قبرستان میں اپنے ورثاء کی قبریں تلاش کرتے رہے۔پنجاب بھر میں بھی شب برات انتہائی عقیدت اور احترام سے منائی گئی۔ عبادات کے لئے جامع مسجد داتا دربار، منہاج القرآن، جامع اشرفیہ، جامعہ نعیمہ، بادشاہی مسجد سمیت درجنوں مقامات پر بڑے اجتماعات ہوئے۔ صوبے بھر میں سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ آتش بازی کرنے واالے درجنوں افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔ شب برات کے موقع پر ایک طرف تو لوگ اللہ کے حضور سجدہ ریز ہیں تو دوسری طرف منچلے نوجوان عبادت کے بجائے آتشبازی میں مصروف رہے۔ یہ مناظر گجرات سرگودھا روڈ کے ہیں جہاں لڑکے آتش بازی کے مقابلوں میں مصروف رہے۔ آتش بازی کا سامان کھلے عام فروخت ہوتا رہا۔ لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔ دوسری جانب کنونشن سنٹر اسلام آباد میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا۔ محفل نعت میں ثناء خوان فصیح الدین سہروردی ،حافظ نورسلطان صدیقی اور خالد حسنین خالد نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ محفل کے اختتام پر ملک کی سلامتی اور گناہوں کی بخشش کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.