19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:5
پیپلز یونٹی کے رہنما کا قتل،قومی ایئرلائن کی پروازیں بحال
آج نیوز - کراچی میں پیپلزیونٹی کے رہنما کے قتل پر پی آئی اے ملازمین کا احتجاج ختم ہوگیا ہے اور قومی ائیرلائن کی اندرون وبیرون ملک پروازوں کا شیڈول بحال ہوگیاہے۔ اس سے قبل ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ فلائٹ شیڈول چار بجے تک معمول پر آجائے گا۔گزشتہ روز کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پیپلزیونٹی سی بی اے کے چیئرمین عامرشاہ اور ان کے ساتھی کو قتل کردیا گیا۔ جس کے بعد سے قومی ایئرلائن کا عملہ احتجاجا ایئرپورٹ سے غائب ہو گیا۔ادھر وزارت داخلہ نے قتل کی تحقیقات کیلئے ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے ۔