تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:5

شب برات:قبرستانوں پر پولیس کی نفری تعینات

آج نیوز - شب برات پر کراچی کے مختلف قبرستانوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے۔ پولیس کی نفری بھی تعینات کی گئی۔شب برات پر لوگ پیاروں کے ایصال ثواب کے لئے قبرستان کا رخ کرتے ہیں۔ عام حالات میں قبرستان صاف ہوتے ہیں نہ یہاں مناسب سہولیات کا انتظام کیا جاتا ہے تاہم اس سال سب برات کیلئے انتظامیہ نے قبرستانوں میں صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔ لائٹس لگائی گئی ہیں اور لوڈشیڈنگ کو مد نظر رکھتے ہوئے جنریٹرز کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔ قبرستانوں کے ساتھ میڈیکل کیمپ اور سبیلیں لگائی گئی ہیں۔ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس بھی تعینات کی گئی ہے۔ کمشنری نظام کی بحالی کے بعد انتظامیہ کیلئے شہریوں کو بڑے پیمانے پر سہولتوں کی فراہمی کا یہ پہلا موقع ہے۔ انتظامیہ نے شکایتی مراکز بھی قائم کئے ہیں۔ انتظامات کے حکومتی دعوے اپنی جگہ لیکن سوسائٹی قبرستان میں انتظامی دعووں کے مطابق کچھ بھی نظر نہیں آتا۔ شب برات مسلمانوں کے لئے بخشش اور مغفرت کی رات ہے۔ ایسے موقع پر عوام کو سہولیات فراہم کر کے حکومت فرض ادا کرسکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.