تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:5

انجم عقیل کا 12 روزہ جوڈیشل، 3 روزہ جسمانی ریمانڈ

آج نیوز - راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے انجم عقیل خان کا بارہ روزہ جوڈیشل جبکہ سول جج اسلام آباد نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا،مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی کی پولیس فاؤنڈیشن کیس میں عبوری ضمانت کل ختم ہو رہی ہے۔ انجم عقیل خان اور شریک ملزم مٹھو خان کو وفاقی پولیس کے خصوصی دستوں کی حفاظت میں پیر کی صبح راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پہلے سے موجود نون لیگ کے کارکنوں نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ پولیس نے عدالت سے دونوں ملزموں کے سات روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم فاضل جج نے کمزور استغاثہ کی بنیاد پر درخواست مسترد کرتے ہوئے انجم عقیل اور مٹھو خان کو بارہ روزہ جوڈیشنل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔ سماعت کے دوران وکلاء صفائی نے انجم عقیل کے میڈیکل رپورٹس بھی پیش کیں جس پر عدالت نے انجم عقیل کا میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم دیا اور سماعت تیس جولائی تک ملتوی کردی۔۔ پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انجم عقیل نے کہا کہ پولیس حراست سے فرار ہونے میں انکا کوئی قصور نہیں،،چند لوگ انہیں زبردستی ساتھ لے گئے۔ جب پولیس کو تھانے کے باہر لوگوں کے جمع ہونے کا علم ہوگیا تھا تو گاڑی کا رخ کیوں نہیں موڑا گیا۔ اس کے بعد انجم عقیل خان کو بوگس چیک کیس میں اسلام آباد کے سول جج لیاقت علی کھرل کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے پولیس کی استدعا پر انجم عقیل خان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا۔ انجم عقیل خان نے پولیس فاوٴنڈیشن کیس میں عبوری ضمانت لے رکھی ہے جو انیس جولائی کو ختم ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ کل ضمانت میں توسیع نہ ہونے کی صورت میں ایف آئی اے انہیں اپنی تحویل میں لے سکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.