تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:5

نئی دہلی: پاک، بھارت ورکنگ گروپ کا اجلاس

آج نیوز - پاک اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول ورکنگ گروپ کا اجلاس نئی دلی میں جاری ہے چھ رکنی پاکستانی وفد کی قیادت ڈی جی ساوٴتھ ایشیاء زہرہ اکبری کر رہی ہیں۔ ورکنگ گروپ اجلاس میں لائن آف کنٹرل کے دونوں طرف اعتماد سازی پر بات چیت ہورہی ہے۔ توقع ہے کہ دونوں ملک غلطی سے کنٹرول لائن پار کرنے والے شہریوں کی واپسی کے فارمولے کو بھی حتمی شکل دے دیں گے۔ پاکستانی وفد کے دیگر ارکان میں دفتر خارجہ میں ڈائریکٹر کشمیر افیئر خالد جمالی ، وزارت داخلہ کے جوائنٹ سیکریٹری اور وزارت کامرس کے دیگر حکام شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.