تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:5

اسامہ کا قتل: عالمی عدالت میں اوباما کیخلاف شکایت درج

آج نیوز - عالمی جرائم کی عدالت میں امریکی صدرکیخلاف ہسپانوی وکیل کی شکایت درج کر لی گئی۔ اوباما پر انسانیت کے خلاف جرم کا الزام لگایا گیا۔ برطانوی اخبار کے مطابق اسامہ بن لادن کو قتل کرنے کے الزام میں ہسپانوی وکیل نے عالمی جرائم کی عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ عدالت میں تحریری شکایت درج کرائی گئی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ اسامہ بن لادن کا قتل جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔ اسامہ بن لادن کو پکڑ کر اسکے خلاف عدالت میں مقدمہ چلایا جاتا۔ اسامہ بن لادن کو کسی اور ملک میں بغیر اجازت کے قتل کرنا انتہائی برا قدم تھا۔ وکیل ڈینئیل فیول کا کہنا ہے کہ اوباما کے خلاف انھیں عدالت میں آنے پرالقاعدہ کی طرف سے رقم نہیں ملی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.