تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:5

دہشت گردی خطے کیلئے خطرناک ہے، نروپماراؤ

آج نیوز - بھارتی سیکریٹری خارجہ نروپما راوٴ پاکستان کو سبق پڑھانے چلیں۔ کہتی ہیں پاکستان کو سمجھنا ہوگا کہ دہشتگردی خطے اور خود اسکے کے لیے خطرناک ہے۔ نئی دلی میں کلاسیکل رقص سے متعلق تقریب سے خطاب میں نروپما راوٴ نے کہا کہ ممبئی دھماکوں کی تحقیقات جاری ہیں۔ کسی پر الزام نہیں لگایا جاسکتا۔ کسی ملک کو اس میں ملوث قرار دینا قبل از وقت ہوگا۔ بھارتی ایجنسیاں ممبئی حملوں کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سمجھنا ہوگا کہ دہشتگردی خطے اور خود اس کے لیے کتنی خطرناک ہے۔ پاکستان میں کئی گروپس موجود ہیں جو تشدد اور نفرت کا ایجنڈا پھیلا رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.