تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:5

پاکستان ہاکی ٹیم کی وطن واپسی

آج نیوز - پاکستان ہاکی ٹیم دورہ یورپ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی۔ کپتان محمد عمران کہتے ہیں نئے کھلاڑیوں کو دورے سے بہت کچھ سیکھنے کوملا۔ وطن پہنچنے کے بعد لاہور ائیرپورٹ پرمیڈیا سے بات چیت میں کوچ شاہد علی خان نے کہا کہ اولمپکس سے پہلے نئے لڑکوں کیلئے یہ دورہ بہت اہم تھا۔ جو کافی عرصے بعد ٹاپ ٹیموں کیخلاف میچ کھیلے۔ اس موقع پر کپتان محمد عمران نے کہاکہ نئے کھلاڑیوں کو دورے سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ دورہ یورپ ٹیم کے لیے بہت اچھا تربیتی دورہ ثابت ہوا۔ ریحان بٹ نے کہاکہ پاکستانی ہاکی ٹیم کے کھیل میں تسلسل آرہا ہے۔ دورے میں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.