تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:5

جاپان ویمنز فٹبال ورلڈ کپ چیمپئن بن گیا

آج نیوز - #ہاتھی کی پیش گوئی درست ثابت ہوئی۔ جاپان نے امریکا کو ہراکر ویمنز فٹبال ورلڈ کپ جیت لیا۔ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں کھیلے جانے والے ویمنز فٹ بال ورلڈکپ کے فائنل میں میچ مقرر وقت ختم ہونے پر دو دو گول سے برابر رہا جس کے بعد پینلٹی ککس کی باری آئی تو جاپان نے امریکی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرادیا۔ جاپان ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ جیتنے والا پہلا ایشیائی ملک بن گیا۔ واضح رہے کہ ہوڈن ہیگن میں نیلی نامی ننھے ہاتھی نے جاپان کی فتح کی پیش گوئی کی تھی۔ ہاتھی کے سامنے پیشگوئی کے لیے دو فٹبال گول بنائے گئے تھے۔ ہاتھی نے فٹبال کو کک مار کر بال امریکا کے نیٹ میں ڈال دی۔ منتظمین نے اسے جاپان کی فتح کی نوید قرار دیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.