19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:5
بھارت کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے انگلش اسکواڈ کا اعلان
آج نیوز - انگلینڈ نے بھارت کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے بارہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ انگلش سلیکٹرزنے فاسٹ بالراسٹیون فن کے بجائے ٹم بریسنن کواسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ انگلینڈ اوربھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ اکیس جولائی سے لارڈزمیں شروع ہوگا، یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا دوہزارواں ٹیسٹ ہوگا۔ کاؤنٹی میچ میں سمرسیٹ کیخلاف چھ وکٹیں حاصل کرنے کی بدولت فاسٹ بالراسٹورٹ براڈ ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ برقراررکھنے میں کامیاب ہوگئے۔ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان براڈ کوناقص کارکردگی کی وجہ سے سری لنکا کیخلاف آخری ون ڈے سے ڈراپ کردیا گیا تھا۔ سلیکٹرزنے اسٹیون فن کی جگہ حال ہی میں انجری سے نجات حاصل کرنے والے فاسٹ بالرٹم بریسنن کوٹیم میں شامل کرلیا ہے۔ بریسنن نے اپنا آخری ٹیسٹ رواں سال جنوری میں آسٹریلیا کیخلاف کھیلا تھا۔ انگلش اسکواڈ کپتان اینڈریواسٹراس، جیمزاینڈرسن، این بیل، ٹم بریسنن، اسٹورٹ براڈ، ایلسٹرکک، ایوئن مورگن، کیون پیٹرسن، میٹ پرائر، گریم سوان، کرس ٹریملٹ اورجوناتھن ٹراٹ پرمشتمل ہے۔