19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:5
رمضان میں یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 2 ارب روپے کا خصوصی پیکج
آج نیوز - سینئر وفاقی وزیر چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ رمضان میں یوٹیلیٹی سٹورز پر دو ارب روپے کا خصوصی پیکج اورچودہ اشیاء پر سبسڈی دی جائے گی۔ لاہور میں یوٹیلیٹی سٹورز کے منیجرز کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ رمضان میں پانچ ہزار سات سو یوٹیلیٹی سٹورز اور آؤٹ لیٹس پر تمام اشیاء کی وافر مقدار کو یقینی بنایا جائے گا اور رمضان پیکچ کو کامیاب بنانے والے افسران کو انعام اور ترقی جبکہ غفلت پر سزا دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے اسٹورز کی مانیٹرنگ کا موٴثر نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جا سکے۔ پرویز الٰہی نے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو ہدایت کی کہ وہ رمضان میں اپنے متعلقہ حلقوں کے اسٹورز کا روزانہ کی بنیاد پر دورہ کریں اور حکام کو عوامی مشکلات سے آگاہ کریں۔