19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:5
آزاد کشمیر انتخاب: حلقہ ایل اے 17 پونچھ میں پولنگ جاری
آج نیوز - آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے سترہ پونچھ ایک عباس پور میں پولنگ جاری ہے۔ پولنگ کے دوران حلقہ ایل اے سترہ پونچھ ایک میں ایک سو ستاون پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دے دیا گیا ہے جبکہ چھہتر ہزار دو سو اٹھاسی ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ آج پولنگ کے دوران پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے سردار امجد یوسف،،مسلم کانفرنس کے سردار عبدالقیوم نیازی اور نون لیگ چودھری محمد یاسین گلشن کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ واضح رہے کہ چھبیس جون کو حلقہ ایل اے سترہ پونچھ ایک عباس پور میں انتخابات فسادات کے باعث ملتوی کر دیئے گئے تھے۔