تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:5

پنجاب: پانچ ریجنز میں سی این جی کی فراہمی بند

آج نیوز - پنجاب کے پانچ ریجنز میں سی این جی فلنگ اسٹیشنز پر تین روزہ بندش کا آغاز ہو گیا۔ اسی طرح لاہور، شیخوپورہ اور ساہیوال کے صنعتی صارفین کو گیس کی لوڈشیڈنگ بھی شروع ہو گئی۔ لاہور میں سوئی ناردرن کمپنی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق لاہور، شیخوپورہ، ساہیوال، ملتان اور گوجرانوالہ ریجنز کے سی این جی اسٹیشنز تین دن بند رہیں گے اور ان پر بدھ کی شام چھ بجے سے سپلائی بحال ہو گی، جبکہ جمعرات سے بہاولپور، فیصل ایباد اور اسلام ایباد کے فلنگ اسٹیشنز کو تین دن کیلئے بند کر دیا جائے گا۔۔ سی این جی فلنگ اسٹیشن مالکان نے عارضی ملازمت کرنے والے ملازمین کو تین دن کیلئے فارغ کر دیا، صارفین کا کہنا ہے کہ تین روزہ بندش سے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے جبکہ مالکان اسے کاروبار کی تباہی کا پیش خیمہ قرار دے رہے ہیں۔ فیصل آباد، اسلام آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور بہاولپور ریجنز کے صنعتی اداروں کو گیس کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.