19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:6
کے ای ایس سی ملازمین کا گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا
آج نیوز - کے ای ایس سی کے ملازمین کے احتجاج کو اٹھہتر دن گزر گئے ہیں، احتجاجی ملازمیں کی جانب سے گورنر ہاوس کے باہر دیا جانے والا دھرنا چوتھے روز میں داخل ہوگیا۔ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کی انتظامیہ نے ساڑھے چار سو ملازمین کو سرپلس پول میں منتقل کردیا تھا، جس کے بعد پہلی مئی کو کے ای ایس سی ملازمین نے احتجاج شروع کیا اور پریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ لگایا۔ انتظامیہ نے ملازمین کے لئے رضا کارانہ اسکیم متعارف کرائی اور اس سے فائدہ نہ اٹھانے والے ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا۔ احتجاجی ملازمین نے گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جو تاحال جاری ہے۔