تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:6

کوئٹہ: ایک سو بائیس کلو میٹر طویل سائیکل ریس کا انعقاد

آج نیوز - یوم آزادی کی تقریبات کا آغاز بلوچستان سے کردیا گیا۔ صوبائی دالحکومت سے صوبے کے صحت افزا مقام زیارت تک ایک سو بائیس کلومیٹر سائیکل ریس منعقد کی گئی۔ سائیکل ریس میں چاروں صوبوں کے علاوہ واپڈا ،پاکستان ریلویز ، سوئی سدرن گیس کمپنی کی نو ٹیموں نے حصہ لیا۔ سائیکل ریلی کوئٹہ ایئر پورٹ روڈ، عالمو چوک سے شروع ہوئی سائیکلسٹ ایک سو بائیس کلومیڑ کا فاصلہ چار گھنٹے میں طے کرینگے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انسداد منشیات فورس بلوچستان کے سربراہ بریگیڈئیر وحید اختر نے کہاکہ یوم آذادی کی تقریبات کا کوئٹہ سے آغاز کرنے کا مقصد اس تاثر کو غلط ثابت کرنا ہیکہ بلوچستان میں حالات پر امن نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.