تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:6

عامر، آصف کل لندن کی عدالت میں پیش ہوں گے

آج نیوز - اسپاٹ فکسنگ کیس میں آئی سی سی کی جانب سے سزایافتہ تین پاکستانی کرکٹرزکیخلاف فراڈ اوردھوکہ دہی کیس کی سماعت کل لندن میں ہوگی۔ سابق کپتان سلمان بٹ سماعت میں پیش نہیں ہوں گے۔ لندن کی ساؤتھ ورک کراؤن کورٹ نے پاکستانی کرکٹرز سلمان بٹ، محمد آصف اورمحمدعامرکوفراڈ اوردھوکہ دہی کے مقدمے میں کل طلب کیا ہے۔ سابق کپتان سلمان بٹ برطانیہ کا ویزا نہ ہونے کے باعث سماعت میں پیش نہیں ہوں گے۔ ممکن ہے کہ وہ ویڈیوکانفرنس کے ذریعے کارروائی میں شریک ہوں۔ سلمان بٹ کا برطانیہ کا ویزا گیارہ جولائی کوختم ہوچکا ہے اورانہوں نے ویزے کیلئے دوبارہ درخواست جمع کرادی ہے۔ ویزا ملنے کے بعد سلمان آئندہ سماعت میں پیش ہوں گے۔ تینوں کرکٹرزاس سے قبل مارچ میں برطانوی عدالت میں پیش ہوئے تھے جہاں سے ان کی ضمانت ہوگئی تھی۔ سلمان بٹ کے وکیل یاسین پیٹل کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں پراسپاٹ فکسنگ کا الزام لگانے والے اخبارنیوزآف دی ورلڈ کی بندش سے اس کیس پرکیا فرق پڑے گا اس بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا لیکن اس حوالے سے ان کی مشاورت جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.