19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:6
ٹورڈی فرانس: پندرہواں مرحلہ کیونڈش نے جیت لیا
آج نیوز - ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کا پندرہواں مرحلہ برطانیہ کے مارک کیونڈش نے جیت لیا۔ کیونڈش نے لیموکس سے مونٹ پیلر تک ایک سوترانوے کلومیٹرکا فاصلہ چارگھنٹے بیس منٹ چوبیس سیکنڈزمیں طے کیا۔ یہ کیونڈش کی ایونٹ میں چوتھی کامیابی ہے۔ فرانس کے تھامس ووکلرکی مجموعی برتری بدستوربرقرارہے۔ ووکلرکولکسمبرگ کے فرانک شلیک پرایک منٹ اننچاس سیکنڈزکی سبقت حاصل ہے۔