تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:6

پاک، آئی ایم ایف مذاکرات تاخیر کا شکار

آج نیوز - گورنراسٹیٹ بینک کے استعفے کے بعد پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات تاخیر کا شکارہوگئے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستانی معیشت کے چھٹے جائزے اور اس کے بعد ایک ارب اسی کروڑ ڈالر قرضے کی اگلی قسط کے اجرا کے لئے آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے درمیان ملاقات جولائی کے وسط میں طے تھی۔ تاہم گورنر اسٹیٹ بینک شاہد کاردار کے استعفے کے بعد غیر یقینی صورتحال اور ملکی معیشت کے حالیہ اعدادو شمار کی عدم دستیابی پر آئی ایم ایف نے مذاکرات موٴخر کردئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.