19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:6
ملک کی 40 فیصد آبادی خط غربت سے نیچے چلی گئی
آج نیوز - افراط زر مسلسل دہرے ہندسے میں رہنے کے باعث ملک کی چالیس فیصد آبادی خط غربت سے نیچے چلی گئی ہے۔ مالی سال دوہزار دس گیارہ کے اختتام پرمہنگائی کی سالانہ شرح تیرہ اعشاریہ نو دو فیصد ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ پانچ برس سے مہنگائی کی شرح مسلسل دہرے ہندسے میں ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے افراط زر مسلسل دہرے ہندسے میں رہنے کی وجہ سے ملک کی چالیس فیصد آبادی خط غربت سے نیچے چلی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کی رپورٹ میں تسلیم کیا گیا ہے آمدنی کا پچاس فیصد صرف خوراک کے حصول پر خرچ کیا جارہا ہے جس سے غریب طبقہ سب سے زیادہ متاثرہورہا ہے۔