تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:6

پرائیویٹ تھرمل پاور پلانٹس کو سستے ایندھن پرمنتقل کرنیکا فیصلہ

آج نیوز - حکومت نے فرنس آئل کی قیمتوں میں اضافے اور گیس کے ذخائرمیں تیزی سے کمی کے پیش نظر پبلک اور پرائیویٹ تھرمل پاور پلانٹس کو سستے ایندھن پرمنتقل کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔ وزارت پانی و بجلی کیزرائع کے مطابق حکومت اس سلسلے میں آئی پی پیز کو پرکشش مراعات کی پیش کش کررہی ہے تاکہ بجلی پیدا کرنے کیلئے ٹیکنالوجی کو فرنس آئل کے بجائے کوئلے یا ایتھنول کی مناسبت سے ترتیب دیا جائے۔ اس سلسلے میں پرائیویٹ پاور اینڈ انفرا اسٹرکچربورڈ نے منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے جسے جلد ہی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.