19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:6
خام تیل کی قیمت 117 ڈالرفی بیرل کی سطح سے نیچے
آج نیوز - یورپی یونین کے قرضوں کے بحران کے خدشات پر خام تیل کی قیمت ایک سو سترہ ڈالر کی سطح سے نیچے گر گئی۔ ایشیائی سیشن میں خام تیل کی قیمت میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ سنگاپور آئل مارکیٹ میں ایک بیرل برینٹ کروڈ اکتیس سینٹس کمی سے ایک سو سولہ ڈالر پچانوے سینٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اور امریکی لائٹ سویٹ کروڈ کی قیمت ستانوے ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کے قرضے کے بحران اور امریکی معیشت کے حوالے سے خدشات پر سرمایہ کار سائڈ لائن ہیں۔ ساتھ ہی انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کی جانب سے مزید تیل کی سپلائی بڑھانے کی خبروں کا بھی مارکیٹ پر اثر دیکھا جارہا ہے ۔