19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:6
نیلسن منڈیلا کی 93 ویں سالگرہ
آج نیوز - نیلسن منڈیلا کی ترانوے ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے۔ جنوبی افریقہ کے شہری ایک گھنٹہ سے زائد رضاکارانہ کام کریں گے۔نیلسن منڈیلا جنوبی افریقہ میں نسل پرستی کے خلاف طویل جدوجہد کی علامت ہیں۔ نیلسن منڈیلا کے دوستوں کا کہنا ہے کہ خرابی صحت کے باعث انہیں مسلسل طبی امداد دی جارہی ہے۔ لیکن نیلسن منڈیلا سالگرہ کا دن اپنے آبائی گاؤں ایسٹرن کیپ میں خاندان کے ساتھ گزاریں گے۔ ملک بھر کے اسکولوں میں طلبہ ترانوے ویں سالگرہ کے لئے خصوصی طور پر کمپوز کیا گیا گیت گائیں گے۔ نیلسن منڈیلا دوہزار دس کے ورلڈ کپ فٹ بال کے بعد عوامی اجتماعات میں شریک نہیں ہوئے۔ منڈیلا فاوٴنڈیشن کے سربراہ اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کا کہنا ہے کہ نیلسن منڈیلا کی سڑسٹھ سالہ عوامی جدوجہد کے کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ سڑسٹھ منٹ تک رضاکارانہ طور پر دفاتر میں کام کیا جائے۔ اس لئے آج جنوبی افریقہ میں ملازمین دفاتر میں اضافی وقت کام کریں گے۔