تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:6

غیرملکیوں کودفتر خارجہ سے ویزے جاری کرنے کی ہدایت

آج نیوز - پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے قومی سلامتی نے سفارش کی ہے کہ امریکا سمیت دیگر ممالک کے شہریوں کو وزارت کااجراء ون ونڈو کے ذریعے دفترخارجہ سے کیا جائے،آئندہ اجلاس میں پاک امریکا فوجی تعلقات پر وزارت دفاع سے بریفنگ دینگے۔پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس میاں رضاربانی کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا،اجلاس کے بعد میاں رضاربانی نے میڈیا کو بتایا کہ وزیر مملکت برائے خارجہ امورحناربانی کھر نے پاک امریکا تعلقات پر کمیٹی کو بریفنگ دی ،آئندہ اجلاس میں پاک امریکا فوجی تعلقات پر وزارت دفاع کے احکام سے بریفنگ لیں گے،کمیٹی نے اجلاس میں سفارش کی ہے کہ امریکا اوردیگرممالک سے تعلقات ملکی خودمختاری اورمفادات کے تحت کیے جائیں،کمیٹی نے سفارش کی کہ پارلیمنٹ کی قراردادوں پر دفترخارجہ سختی سے عملدرآمد کرے،میاں رضاربانی نے بتایاکہ دفترخارجہ کے احکام نے کمیٹی کوبریفنگ دیتے ہوئے موقف اختیارکیاہے کہ پارلیمنٹ کی قراردوں پر عملدرامد کی جتنی ذمہ داری وزارت خارجہ کی بنتی ہے وہ پوری کی جارہی ہے ہم امریکا کیساتھ ٹرم آف بتارہے ہیں اورپارلیمنٹ کی قراردوں کے مطابق امریکا سے تعلقات پر نظرثانی میکیزم بنایاجارہاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.