تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:6

اٹھارہویں ترمیم:وزیراعظم نے شہباز شریف کے خط کا جواب دیدیا

آج نیوز - وزیراعظم نے اٹھارہوہیں ترمیم سے متعلق شہباز شریف کے خط کا جواب دیدیا، وزیراعظم نے اپنے جواب میں لکھا ہے کہ وہ دورہ برطانیہ سے واپسی پر خط میں بیان کردہ نکات پر شہباز شریف کے ساتھ بیٹھ کر بات کریں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے اٹھارہویں ترمیم پر عملدرآمد میں حائل رکاوٹوں کے حوالے سے وزیراعظم کو خط لکھا تھا۔ وزیراعظم نے لندن روانگی سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب کے خط کا جواب دیدیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے خط میں درج نکات کے حوالے سے اقدامات کیے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.