19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:6
پاک بھارت مذاکرت چھبیس اور ستائیس جولائی کوہونگے
آج نیوز - پاکستان اور بھارت کے خارجہ سیکرٹریوں کے مذاکرت چھبیس جولائی کو نئی دلی میں ہوں گے اور وزرائے خارجہ کے مذاکرات ستائیس جولائی کو ہوں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان وزرائے خارجہ کے مذاکرات کی تاریخوں پر اتفاق ہو گیا ہے۔ اب ستائیس جولائی کو پاک بھارت وزرائے خارجہ کا اجلاس دلی میں ہوگا۔چھبیس جولائی کو پاک بھارت خارجہ سیکریٹریز کا اجلاس بھی دلی میں ہوگا۔ جس میں وزرائے خارجہ اجلاس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی جائیگی۔دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ آٹھ نکاتی ایجنڈے پر سیکریٹریز اور ماہرین کی سطح کے مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینگے۔ اعتماد سازی کے اقدامات پر بھی بات چیت ہوگی۔ مسئلہ کشمیر کے حل،دہشت گردی کے خلاف تعاون بھی زیر بحث آئینگے۔