تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:6

عشرت العباد کوگورنرسندھ کاعہدہ سنبھالنے کی ہدایت

آج نیوز - متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ڈاکٹر عشرت العباد کو گورنر سندھ کا عہدہ سنبھالنے کی ہدایت کردی، وہ کل صبح چار بجے کراچی پہنچیں گے اور کل ہی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری اور الطاف حسین کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو میں صدر آصف علی زرداری نے خواہش ظاہر کی تھی کہ عشرت العباد اپنا عہدہ سنبھال لیں، متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے صدر مملکت کی خواہیش کے پیش نظر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو عہدہ سنبھالنے کی ہدایت کی، گورنر سندھ آج رات دبئی سے کراچی پہنچیں گے اور توقع ہے کہ وہ صدر زرداری سے ملاقات بھی کرینگے، ایوان صدر کی جانب سے الطاف حسین کے فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا ہے، صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کیلئے ڈاکٹر عشرت العباد کی واپسی ایک نیا آغاز ثابت ہو گی، اے این پی نے بھی ایک اعلامیے میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی واپسی کو خوش آئند قرار دیا ہے، ڈاکٹر عشرت العباد نے ستائیس جون کو عہدے سے استعفیٰ دیکر دبئی روانہ ہوگئے مگر صدر نے ان کا استعفیٰ منظور نہیں کیا تھا، متحدہ قومی موومنٹ سندھ کے صوبائی وزراء نے بھی اٹھائیس جون کو استعفےٰ قائمقام گورنر سندھ نثار کھوڑو کو دئیے تھے اور اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے کا اعلان کیا تھا، صوبائی حکومت نے ابتک ایم کیو ایم کے وزرا کے استعفےٰ بھی منظور نہیں کیے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.