تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:6

بدعنوان آدمی گرفتار ہونا چاہیے،راناثناء اللہ

آج نیوز - وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بدعنوان آدمی ن لیگ میں ہو یا ایوان صدر میں، اسے گرفتار ہونا چاہیے۔بابر اعوان کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے کبھی کرپٹ عناصر کی حوصلہ افزائی نہیں کی۔ بدعنوان شخص کا تعلق ن لیگ سے ہویا ایوان صدر سے اسے گرفتار ہونا چاہیے اور قانون کاسامنا کرنا چاہیے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے انجم عقیل سے کہہ دیا ہے کہ وہ عدالتوں کا سامنا کریں۔ اگر انجم عقیل نے بھاگنا ہوتا تو وہ ایک سال پہلے بھاگ چکے ہوتے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.