19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:6
ریلوے کے پاس صرف دو دن کا تیل ہے،بلور
آج نیوز - وفاقی وزیر غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی یقین دہانی کے باوجود پاکستان ریلوے کو فنڈز نہیں دیئے جا رہے۔ یہی صورتحال رہی تو اس قومی اثاثے کا بیڑا غرق ہوجائیگا۔یہ بات وفاقی وزیر ریلوے نے ہیڈکوراٹر لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کی حالت اس وقت اتنی ابتر ہے کہ وہ اپنے ملازمین کو تنخواہیں اور پینشن تک نہیں دے سکتا گاڑیاں چلانے کیلئے صرف دو دن کا تیل موجود ہے۔ غلام احمد بلور نے کہا کہ دہشت گردی کی وجہ سے بیرونی سرمایہ کار بھی پاکستان آنے کو تیار نہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی میں سامان سے بھری ویگنز کو لانے کے لیے ایک سو تین انجن کی ضرورت ہے لیکن ہمارے پاس صرف بارہ پاور موجود ہیں۔