تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:6

کے ای ایس سی کی نااہلی کی سزا عوام کو نہیں دینگے،پیپکو

آج نیوز - ایم ڈی پیپکو نے کہا ہے کہ کے ای ایس سی مقروض ہے لیکن ادارے کی نااہلی کی سزا عوام کو نہیں دیں گے،ماہ رمضان میں سحر و افطار کے اوقات میں بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی،تیل نہ ملنے اور رقم کی عدم ادائیگی پر لوڈشیڈنگ کرنا پڑ رہی ہے۔لاہور میں پیپکو کے مینجنگ ڈائریکٹر رسول خان محسود نے ایک پریس بریفنگ کے دوران بتایاکہ ماہ صیام میں بجلی کی کم سے کم لوڈشیڈنگ کی منصوبہ سازی کر رہے ہیں جبکہ اصل مسئلہ تیل اورپیسے نہ ملنے کا ہے، جسکے نتیجے میں لوڈشیڈنگ کرنا پڑتی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ تیل کی کم سپلائی کی وجہ سے کیپکو ، حبکو اور لال پیر پاور پلانٹ اپنی صلاحیت سے کم بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ انتالیس ارب روپے، خیبر پختونخواہ بیس، کشمیر ساڑھے نو، پنجاب نو اور بلوچستان چار اعشارئیہ چھ ارب روپے کے نادھندہ ہیں۔ کے ای ایس سی 37 ارب روپے کی نادہندہ ہے،جن کی آج بھی بجلی کی فراہمی روک سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ رواں سال سوئی گیس کو120 ارب روپے ادا کر دیئے ہیں جبکہ فیول کا معاملہ بھی جلد حل ہوجائے گا۔ایم ڈی پیپکو نے کہا کہ ایران سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی کی فراہمی کیلئے مذاکرات جاری ہیں لیکن اس کیلئے چار سال لگ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم جیسے منصوبوں کے پیچھے پچیس سال ضائع کیے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.