تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:6

آئی سی سی کاآل ٹائم گریٹ ٹیسٹ الیون کااعلان

آج نیوز - آئی سی سی نے آل ٹائم گریٹ ٹیسٹ الیون ٹیم کا اعلان کردیا۔ پاکستان کے وسیم اکرم ٹیسٹ الیون میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آل ٹائم گریٹ ٹیسٹ ٹیم کے انتخاب کے لئے ساٹھ بہترین کھلاڑیوں کے ناموں کااعلان کیا تھا جن کا انتخاب ووٹنگ کے ذریعے عمل میں آیا۔ آئی سی سی کی ویب سائٹ پر دنیا بھر سے کرکٹ کے مداحوں کی جانب سے لاکھوں کی تعداد میں اپنے پسندیدہ کرکٹرز کے لئے ووٹ ڈالے گئے۔ پاکستان کی جانب سے سابق کپتان عمران خان ، جاوید میانداد ، لٹل ماسٹر حنیف محمد، سوئنگ ماسٹر وسیم اکرم اور وسیم باری کو آل ٹائم گریٹ ٹیسٹ ٹیم کے لئے رکھا گیا تھا جس میں سے صرف وسیم اکرم حتمی الیون میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔ ٹیسٹ الیون میں آسٹریلیا اور بھارت کے چارچار جبکہ ویسٹ انڈیز کے دو کھلاڑی شامل ہیں۔ آل ٹائم گریٹ ٹیسٹ الیون سنیل گواسکر،وریندر سہواگ، سچن ٹنڈولکر،ایڈم گلکرسٹ، شین وارن،کپیل دیو،برائن لارا، ایمبروز، بریڈمین اور گلین میکگرا پر مشتمل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.