تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:6

چینی،بیسن،تیل، گھی اوردالوں کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ

آج نیوز - استقبال رمضان، مہنگائی کاشیطان،رمضان سے قبل چینی،بیسن،تیل، گھی اوردالوں کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ، اشیاء صرف کم آمدنی والے طبقے کی پہنچ سے دور ہوگئی۔رمضان میں کثرت سے استعمال ہونے والی دال مونگ،ماش، بیسن،کالے اور سفید چنے کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ اشیائے خوردونوش کی پرائس لسٹ پر بھی شہری بے یقینی کا شکار ہیں۔ کمشنری نظام بحال کئے جانے کے بعد اب تک پرائس کنٹرول کے لئے کوئی اقدام سامنے نہیں آیا۔ جس سے ذخیرہ اندوز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ مارکیٹ میں چنے کی دال پچہتر روپے فی کلو،بیسن اسی روپے کلو تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ چند روز میں چینی تھوک میں دو روپے اضافے سے ستر روپے فی کلو جبکہ خوردہ قیمت پچہتر روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔ درجہ اول سفید چنا ایک سو پینتیس روپے اور کالا چنا ستر روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ دال ماش ایک سو پینتیس روپے اوردال مونگ ایک سو چالیس روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں پام آئل کی قیمت میں کمی کے رجحان کے برعکس مقامی سطح پر گھی اور تیل کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر خوردنی تیل کی قیمت میں سات روپے اور گھی میں مزید چار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.