19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:6
بھارت:پکنک منانے والے پانچ افراد سیلاب میں بہہ گئے
آج نیوز - بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پکنک منانے والے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد سیلاب میں بہہ گئے، تین لاشیں نکال لی گئیں۔ یہ واقعہ مدھیہ پردیش کے شہر اندور کے قریب سیاحتی مقام پتل پانی میں پیش آیا۔ جہاں ایک خاندان پکنک منا رہا تھا کہ اسے بارش کے بعد پہاڑوں سے آنے والے سیلاب نے گھیر لیا۔ سیلاب میں پھنسے افراد نے جان بچانے کی بہت کوشش کی لیکن پانی کا ریلہ انہیں بہا کر لے گیا۔ امدادی کارکنان نے تین افراد کی لاشیں نکال لی ہیں جبکہ دو کی تلاش جاری ہے۔