تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:6

پیپلزپارٹی کشمیری مہاجرین کی دو نشستوں سے دستبردار

آج نیوز - گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ جمہوریت میں اتار چڑھاؤ ہوتا ہے۔ اختلافی امور کو درست کرلیا جائے تو صورتحال بہتر ہوسکتی ہے۔ وزیراعلی نے پیپلز پارٹی کی طرف سے کشمیر کی دو نشستوں سے ایم کیو ایم کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔ گورنر ہاوٴس میں عشرت العباد نے قائم علی شاہ، پیر مظہر الحق، منظور وسان اور دیگر اعلی حکام سے ملاقات کی۔ بعد میں مشترکہ نیوزکانفرنس کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ وہ ملک میں سیاسی استحکام کیلئے آئے ہیں۔ الطاف حسین اور صدرزرداری نے الجھے ہوئے معاملات سلجھائے۔ دونوں پارٹیوں کے لوگ ملکر کر عوام کے مسائل حل کریں گے جس چیز میں خرابی ہوئی اسے سب سے پہلے ٹھیک کیا جائے۔ سیاسی اتارچڑھاو کو سیاسی طریقے سے حل کرنا چاہئے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے عشرت العباد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ گورنر کی واپسی سے ملک کو فائدہ ہوگا۔ پیپلزپارٹی کشمیر مہاجرین کی دو نشتوں سے ایم کیو ایم کے حق میں دستبردار ہو رہی ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ دل سے ایک دوسرے کے ساتھ ملے ہیں۔ مقصد ملک میں جمہوریت کو مضبوط کرنا ہے۔ مل کر کام کرتے رہیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.