تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:6

عشرت العباد گورنر سندھ کا عہدہ سنبھالنے کیلئے کراچی پہنچ گئے

آج نیوز - عشرت العباد، گورنر سندھ کا عہدہ سنبھالنے کے لیے صدر کے خصوصی طیارے کے ذریعے دبئی سے کراچی پہنچ گئے۔ گورنر سندھ عشرت العباد رات تین بجکر پینتالیس منٹ پرخصوصی طیارے کے ذریعے دبئی سے کراچی پہنچے۔ ڈاکٹر عشرت العباد کی آمد پر ایم کیو ایم کے کارکنوں نے رقص کرکے ان کا اسقبال کیا۔ گورنر ہاؤس روانگی سے پہلے میڈیا سے مختصر بات چیت میں انہوں نے کہا کہ عوام کا اتناخلوص دیکھ کر وہ خدا کے شکر ادا کرتے ہیں۔ صدر کے شکر گزار ہیں کہ انھوں نے الطاف حسین سے خود بات کی۔ گورنر سندھ کے استقبال کرنے والوں میں ایم کیو ایم کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور رابطہ کمیٹی کے ارکان کے علاوہ مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما امتیاز شیخ اور سی پی ایل سی کے سربراہ احمد چنائے بھی تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.