19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:6
وزیراعظم گیلانی چار روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے
آج نیوز - وزیراعظم یوسف رضا گیلانی برطانیہ کے چار روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے ہیں۔ ہائی کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی الطاف حسین سے فی الحال کوئی ملاقات طے نہیں۔ ہیتھرو ائیرپورٹ پہنچنے پر واجد شمس الحسن اور دیگر پاکستانی حکام نے وزیراعظم گیلانی کا استقبال کیا۔وزیراعظم گیلانی برطانیہ کے دورے کے دوران نائب وزیراعظم نک لیک، وزیر خارجہ ولیم ہیگ، سعیدہ وارثی اور دیگر اعلٰی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم برونل یونیورسٹی میں تقسیم اسناد کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ جہاں انکے صاحبزادے قاسم گیلانی کو ڈگری دی جائے گی۔ وزیراعظم گیلانی پاکستان بزنس کمیونٹی سے بھی خطاب کریں گے۔