تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:6

فراڈ، دھوکہ دہی کیس: عامر، آصف آج عدالت میں پیش ہونگے

آج نیوز - اسپاٹ فکسنگ کیس میں آئی سی سی کی جانب سے سزایافتہ تین پاکستانی کرکٹرزکیخلاف فراڈ اوردھوکہ دہی کیس کی سماعت آج لندن میں ہوگی۔ سابق کپتان سلمان بٹ سماعت میں پیش نہیں ہوں گے۔ لندن کی ساوٴتھ ورک کراوٴن کورٹ نے پاکستانی کرکٹرز سلمان بٹ، محمد آصف اورمحمدعامرکوفراڈ اوردھوکہ دہی کے مقدمے میں آج طلب کیا ہے۔ سابق کپتان سلمان بٹ برطانیہ کا ویزا نہ ہونے کے باعث سماعت میں پیش نہیں ہوں گے۔ امکان ہے کہ وہ ویڈیوکانفرنس کے ذریعے کارروائی میں شریک ہوں۔ سلمان بٹ کا برطانیہ کا ویزا گیارہ جولائی کوختم ہوچکا ہے اورانہوں نے ویزے کیلئے دوبارہ درخواست جمع کرا دی ہے۔ ویزا ملنے کے بعد سلمان آئندہ سماعت میں پیش ہوں گے۔ تینوں کرکٹرزاس سے قبل مارچ میں برطانوی عدالت میں پیش ہوئے تھے جہاں سے ان کی ضمانت ہوگئی تھی۔ سلمان بٹ کے وکیل یاسین پیٹل کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں پراسپاٹ فکسنگ کا الزام لگانیوالے اخبارنیوزآف دی ورلڈ کی بندش سے اس کیس پرکیا فرق پڑیگا اس بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا لیکن اس حوالے سے ان کی مشاورت جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.