19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:6
رمضان المبارک کی آمد: کھلا گھی اور تیل دو روپے فی کلو مہنگا
آج نیوز - رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی عوام کے لئے ایک اور تحفہ، کھلا گھی اور تیل دو روپے فی کلو مہنگا کر دیا گیا۔ کراچی ریٹیلر گروسرز الائنس کے چیئرمین فرید قریشی کا کہنا ہے کہ رمضان سے قبل طلب میں اضافے کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، سولہ کلو گھی اور تیل کے کنستر کی قیمت پچیس روپے اضافے سے دو ہزار پانچ سو پچیس روپے پر پہنچ گئی، جس کے نتیجے میں گھی اور تیل کی قیمت ایک سو اٹھاون روپے فی کلو ہوگئی، ان کا کہنا تھا کہ برانڈڈ کمپنی نے بھی گھی اور تیل کی فی کلو تھیلی پر دس روپے بڑھا دیئے ہیں، جس سے قیمت ایک سو ساٹھ روپے سے بڑھ کر ایک سو ستر روپے ہو گئی۔