تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:40

اے ڈی بی کا پاکستان میں پاور پلانٹ کیلئے فنڈ دینے پر غور

آج نیوز - ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان میں اسی میگاواٹ بجلی کے پلانٹ کی تعمیر کے لئے تین کروڑ ڈالر فنڈ کی فراہمی پر غور کررہا ہے۔ اے ڈی بی کے مطابق جمال دین ولی میں قصبہ شیرین کے قریب ایک شوگر ملز میں تیرہ کروڑ پچاس لاکھ ڈالر لاگت سے اسی میگاواٹ پیداواری گنجائش کے پاور پلانٹ کی تعمیر کے لئے بجلی کا منصوبہ شروع کیا جار ہا ہے۔ جس کے لئے بینک مزید تین کروڑ ڈالر فراہم کرنے پر غور کر رہا ہے۔ پاور پلانٹ میں گنے کا پھوگ بنیادی ایندھن کے طور پر استعمال ہوگا۔ جبکہ ثانوی ایندھن کے طور پر کوئلہ درآمد کیا جائے گا۔ پلانٹ سے ابتدائی طور پر اکاون اعشاریہ آٹھ میگاواٹ بجلی کی پیداوار ہوگی۔ پلانٹ سے شوگر ملز کو بجلی اور اسٹیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ نیشنل گرڈ کو بھی بجلی فراہم کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.