تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:57

لاہور: گرمیوں کے ملبوسات پر مشتمل فیشن شو کا اہتمام

آج نیوز - لاہور کے ایک معروف شاپنگ پلازہ کی انتظامیہ نے گرمیوں کے ملبوسات پر مشتمل فیشن شو کا اہتمام کیا۔ ''پیس فیس آف سمر 2011'' کے ٹائیٹل سے ہونے والے اس فیشن شو میں نو آموز ماڈلز نے گرمیوں کے ملبوسات کی کیٹ واک کے ذریعے نمائش کی۔ اس فیشن شو کا مقصد ''پیس فیشن پلازہ'' میں دستیاب خواتین کے مشرقی ملبوسات کو فیشن کی دلدادہ خواتین میں متعارف کروانا تھا۔ فیشن شو میں ماڈلز نے مختلف ڈریس ڈیزائنرز کی سمر کولیکشن کو فلور پر نمائش کیا۔ جن ماڈلز نے اس کیٹ واک میں حصہ لیا، ان میں فائزہ چودھری، ڈاکٹر رومانہ اور عائشہ چودھری نمایاں تھیں۔ فیشن شو کے دوران معروف گلوکار جسی سنگھ نے اپنے گیتوں سے حاضرین کو محظوظ کیا۔ لیڈیز سمر کولیکشن پر مشتمل اس فیشن شو کو دیکھنے کے لئے شائقین ، ماڈلز اور فیشن انڈسٹری سے منسلک خواتین و حضرات پیس شاپنگ پلازہ میں موجود تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.