تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:1

نئی دلی: ہلیری کلنٹن کی ایس ایم کرشنا سے ملاقات

آج نیوز - امریکی وزیر خارجہ نے نئی دلی میں بھارتی ہم منصب ایس ایم کرشنا سے ملاقات کی۔ جس میں دو طرفہ تعلقات، دہشتگردی، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیکیورٹی، افغانستان کی صورتحال اور تجارت کے امور بھی زیر غور آئے۔ امریکا اور بھارت کے وزیر خارجہ نے اسٹرٹیجک معاملات پر بات کی۔ اس سے قبل ہیلری کلنٹن نے بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر شیو شنکر مینین سے ملاقات کی۔ جس میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کلنٹن دورے کے اگلے مرحلے میں چنائی کا دورہ کریں گی۔ تیرہ جولائی کے ممبئی حملوں کے بعد کسی بھی امریکی اہلکار کا پہلا دورہ بھارت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.