تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:16

پاکستان ریلویز کے انتیس کروڑ روپے کے چیک باؤنس

آج نیوز - پاکستان اسٹیٹ آئل نے پاکستان ریلویز کی طرف سے دیئے جانے والے انتیس کروڑ روپے کے چیک باؤنس ہونے پر تیل کی سپلائی بند کرنے کا عندیہ دے دیا۔پاکستان ریلوے نے ڈیزل اور دیگر مصنوعات کی خریداری کی مدمیں پاکستان اسٹیٹ آئل کوایک ارب روپے سے زائد رقم اداکرنا ہے۔ انجنیئرز اور بوگیوں کی قلت کے باعث ریلوے اس وقت شدیدخسارے میں ہے جبکہ محکمے کی طرف سے پاکستان اسٹیٹ آئل کو بھجوائے جانے والے انتیس کروڑروپے کے چیک باؤنس ہوگئے۔چیک باؤنس ہونے پر آئل کمپنی نے ریلوے انتظامیہ کو لکھے گئے خط میں موقف اختیار کیا ہے کہ اگر بقایاجات کی بروقت ادائیگی کو یقینی نہ بنایا گیا تو تیل کی سپلائی بند کردی جائے گی۔ ریلوے انتظامیہ نے خط موصول ہونیکی تصدیق کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ بقایا جات کی ادئیگی کے لئے وفاقی حکومت سے خصوصی گرانٹ مانگی گئی ہے اور گرانٹ ملنے پر جلد رقم ادا کردی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.