تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:34

گوجرانوالہ:ایل پی جی کی عدم دستیابی پر رکشہ ڈرائیورکااقدام خودسوزی

آج نیوز - گوجرانوالہ میں رکشہ ڈرائیوروں نے ایل پی جی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، ایک شخص کی جانب سے رکشے کو آگ لگا کر خودسوزی کی کوشش بھی کی گئی۔گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ پر ایل پی جی کی عدم دستیابی کے خلاف کئے جانے والے احتجاجی مظاہرے میں رکشہ ڈرائیوروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقعے پر ایک رکشہ ڈرائیور ناصر شاہ نے اپنے رکشے کو آگ لگا دی اور خود پر بھی تیل چھڑک کر خودسوزی کی کوشش کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایل پی جی کی عدم دستیابی کی وجہ سے وہ رکشے کھڑے کرنے پر مجبور ہیں اور گھروں میں فاقوں نے ڈیرے ڈال دیئے ہیں۔ایل پی جی ایسوسی ایشن نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کریک ڈاؤن کے خلاف تین روزہ ہڑتال کر رکھی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.