تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:24

حج کرپشن کیس،ایف آئی اےکوآئندہ پیشی پر چالان پیش کرنیکاحکم

اے آر وائی - راولپنڈی: حج کرپشن اسکینڈل کیس میں اسپیشل جج سینٹرل راولپنڈی اخلاق شاہ نے مرکزی ملزم راؤ شکیل کو پیش نہ کرنے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ایف آئی اے کو آئندہ پیشی پر مقدمے کا چاان پیش کرنے کا حکم دیا۔



اسپیشل جج اسینٹرل راولپنڈی اخلاق شاہ نے مقدمے کی سماعت کی ۔ عدالت نے مقدمے کے مرکزی ملزم راؤ شکیل کو عدالت میں پیش نہ کرنے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ عدالت نے آئندہ پیشی پر ایف آئی اے کو مقدمے کا مکمل چالان بھی پیش کرنے کا حکم دیا۔



مزید کارروائی کیلئے مقدمے کی سماعت دو اگست تک ملتوی کردی گئی ۔ اس موقع پر حامد سعید کاظمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف تحقیقات میں ابھی تک کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔



انہوں نے کہا کہ عدالتیں آزاد ہیں مگر سائلین کو پھر بھی جلد انصاف نہیں مل رہا ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ انجم عقیل کو پولیس حراست سے فرار نہیں ہونا چاہیے تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.