20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:41
افغان طالبان نے ملامحمد عمر کی ہلاکت کی تردید کردی
آج نیوز - افغان طالبان نے ملامحمد عمر کی ہلاکت کی اطلاع کی تردید کی ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ امریکی انٹیلی جنس نے موبائل فون ہیک کرلئے اور ان سے ملا محمد عمر کی موت کا غلط پیغام جاری کیا گیا۔ ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اس حرکت پر ٹیلی فون نیٹ ورک پرووائڈر سے انتقام لیا جائے گا۔ رائٹرز کے مطابق ملاعمر کی موت کی خبر ذبیح اللہ مجاہد اور محمد قاری یوسف کے زیر استعمال فون سے آئی تھی۔