20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:55
صدر زرداری آج سعودی عرب کے دورہ پر روانہ ہونگے
آج نیوز - صدرمملکت آصف علی زرداری آج سعودی عرب کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہونگے۔ صدر زرداری آج سے دو روزہ دورہ سعودی عرب شروع کررہے ہیں۔ اس دورے کے دوران صدر مملکت، سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں پاک سعودی عرب تعلقات کے استحکام، علاقائی سلامتی، افغانستان کی صورت حال اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس موقع پر صدر آصف علی زرداری عمرہ بھی ادا کریں گے۔