20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:12
سلیم شہزاد قتل کی تحقیقات: عدالتی کمیشن کا اجلاس آج ہو گا
آج نیوز - سلیم شہزاد قتل کی تحقیقات کیلئے قائم عدالتی کمیشن کا اجلاس آج بھی ہوگا۔ تھانہ مارگلہ کے انچارج کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا گیا۔ آج کمیشن کے اجلاس کے دوران نسیم زہرہ، نجم سیٹھی، مہر بخاری اور سلیم شہزاد کے دوست طاہر علی بیان ریکارڈ کرائیں گے۔ این ایچ اے کی فراہم کردہ سی سی ٹی وی فوٹیج ریکارڈ کا حصہ بنادی گئی جبکہ حامد میر کی فراہم کردہ سی ڈی بھی آج دیکھی جائے گی۔ کمیشن نے مقتول کی ای میلز کا ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کے سربراہ کو بھی طلب کرلیا۔ گذشتہ روز اجلاس کے دوران سینئر صحافی حامد میر اور ظفر شیخ نے بیانات قلمبند کرائے۔ اجلاس کے بعد کمیشن کے رکن اور پی ایف یو جے کے صدر پرویز شوکت نے میڈیا کو بتایا کہ مقتول کا لیپ ٹاپ نہیں ملا۔