تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:12

یاسین انور اسٹیٹ بینک کے قائم مقام گورنر مقرر

آج نیوز - یاسین انور نے اسٹیٹ بینک کے قائم مقام گورنر کا عہدہ سنبھال لیا۔ یاسین انور نے گورنر اسٹیٹ بینک شاہد حفیظ کاردار کا استعفیٰ منظور ہونے کے بعد بینک دولت پاکستان کے قائم مقام گورنر کا عہدہ سنبھالا ہے۔ وفاقی حکومت نے اسٹیٹ بینک ایکٹ انیس سو چھپن کے تحت شاہد حفیظ کاردار کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے یاسین انور کو قائم مقام گورنر کی حیثیت سے تقرری کا نوٹیفیکشن جاری کیا۔ یاسین انور نے سابق گورنر سید سلیم رضا کے مستعفی ہونے کے بعد تین جون سے آٹھ ستمبر دوہزار دس تک قائم مقام گورنر کی حیثیت سے خدمات انجام دی تھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.